عالمی خبریں

نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملہ کرنے والا شخص عمر قید کی سزا کیخلاف اپیل کرنے کا سوچ رہا ہے۔

خلیج اردو: کرائسٹ چرچ کی مساجد میں 51 نمازیوں کو شہید کرنے والا شخص اپنی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل کرنے پر غور کر رہا ہے، اس حملہ آور شخص کے وکیل نے پیر کو سرکاری ریڈیو کو بتایا کہ 2019 کے حملے کے بعد اس کی مجرمانہ درخواست دباؤ کے تحت دائر کی گئی تھی ۔

سفید فام 31 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کو گزشتہ سال 15 مارچ 2019 کو کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں 51 افراد کے قتل اور 40 دیگر افراد کے قتل کی کوشش کے جرم میں بغیر پیرول کے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی، جو ملک کی تاریخ کا بدترین قتل عام/عوامی فائرنگ تھی۔

یہ پہلا موقع تھا جب نیوزی لینڈ کی عدالت نے کسی شخص کو پوری زندگی کے لیے قید کی سزا سنائی تھی۔

ٹیرنٹ کے وکیل، ٹونی ایلس نے ریڈیو نیوزی لینڈ کو بتایا کہ انھیں ان کے مؤکل نے بتایا دیا تھا کہ انھوں نے گزشتہ سال "غیر انسانی اور توہین آمیز سلوک” کی وجہ سے جرم قبول کر لیا تھا جس کا سامنا اس نے مقدمے کی سماعت کے دوران کیا تھا۔

ایلس، جس نے حال ہی میں ٹیرنٹ کے وکیل کا عہدہ سنبھالا ہے، نے اپنے مؤکل کی جانب سے کورونر کی عدالت کو بھیجے گئے ایک میمو میں یہ دعویٰ کیا ہے جس نے کرائسٹ چرچ حملے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات اور قبل ازیں کی گئی مناسب کارروائیوں کے جائزہ کا آغاز کیا ہے

ایلس نے کہا کہ "اس نے اس وجہ سے کہا کہ اس کے ساتھ کیسا سلوک کیا گیا جب وہ مقدمے کے ٹرائل کا انتظار کر رہا تھا اور پھر اس کے بعد، (جس سے) جب اس ٹرائل کے جاری رہنے کی خواہش متاثر ہوئی اور اس نے فیصلہ کیا کہ سب سے آسان طریقہ جرم قبول کرنا ہے۔”

اس سے اس کا مطلب ہے کہ وہ ریمانڈ کے دوران غیر انسانی یا توہین آمیز سلوک کا شکار تھا، جس نے منصفانہ ٹرائل کو روک دیا۔”

ایلس نے کہا کہ اس نے اپنے مؤکل کو مشورہ دیا تھا کہ وہ بغیر پیرول کے اپنی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل کرے، کیونکہ یہ وہی ہے جسے "ناامیدی کی سزا” کہا جاتا ہے اور چونکہ اس نے حقوق کے بل کی خلاف ورزی کی ہے، اسلئے وہ اس پر غور کر رہے ہیں۔

تبصرے کے لیے پوچھے جانے پر، ایلس نے ای میل کے ذریعے رائٹرز کو بتایا کہ انھیں ان کے مؤکل نے صرف منتخب مقامی میڈیا آؤٹ لیٹس سے بات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ایک آسٹریلوی شہری ٹیرنٹ نے کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر فوجی طرز کے سیمی آٹومیٹک ہتھیاروں سے لیس حملہ کیا، نماز جمعہ کے لیے جمع ہونے والے مسلمانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی اور سر پر لگے کیمرے کا استعمال کرتے ہوئے ہلاکتوں کا لائیو سٹریم کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button