عالمی خبریں

سائبیریا کی منفی 20 ڈگری کی ٹھنڈ میں تنہا پائی گئی نوزائیدہ بچی مکمل فٹ قرار

خلیج اردو: سائبیریا میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ کی ٹھنڈ میں تنہا پائی گئی نوزائیدہ بچی کو مکمل فٹ قرار دے دیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق نوزائیدہ بچی جمعے کے روزسائبیریاکے سوسنوکا گاؤں کے قریب ایک دور دراز سڑک پر انڈے کے ڈبے سے 5 نوعمر بچوں کو ملی۔

رپورٹس کے مطابق نوعمر بچوں میں سے ایک کے والدین اس بچی کو فوراً اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرز نے اسے بلکل صحتمند قرار دے دیا۔

رپورٹس کے مطابق خدشہ یہ تھا کہ بچی، جس کے بارے میں خیال تھا کہ جب وہ ملی، تو تقریباً 3 دن کی تھی اسے ٹھنڈ لگ گئی ہو گی اور وہ زندہ نہیں رہے گی تاہم اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے اسے صحتمند قرار دیا۔

دوسری جانب پولیس نے بچی کی ماں کی تلاش اور قتل کی کوشش کی مجرمانہ تفتیش شروع کر دی ہے۔

اطلاعات یہ بھی ہے کہ بچی کو اسپتال لے جانے والے والدین ہی اسے گود لینا چاہتے ہیں لیکن وہ ابھی صرف بچی کے اصل والدین کے انتظار میں ہیں کہ شاید وہ مل جائیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button