عالمی خبریں

نائیجیریا: موٹرسائیکل گینگ کی فائرنگ سے 200 افراد ہلاک

خلیج اردو: نائیجیریا میں کئی دنوں سے جاری موٹرسائیکل گینگ کی اندھا دھند فائرنگ کے مختلف واقعات میں کم از کم 200 افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق نائیجیریاکے شمال مغربی ریاست زمفارا میں کئی دنوں سے موٹرسائیکل سوار گروہوں کی فائرنگ سے 200 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق خیال کیا جارہا ہے کہ فائرنگ کے یہ واقعات گزشتہ ہفتے ہونے والے فوجی فضائی حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں جس نے کچھ جرائم پیشہ گروہوں کو اپنے ٹھکانوں سے نکلنے پر مجبور کر دیا گیا تھا۔

نشریاتی ادارے کے مطابق مقامی طور پر ڈاکو کے نام سے جانے جانے والے، یہ گروہ مجرموں کے جدید ترین نیٹ ورک ہیں جو اس علاقے کے بڑے حصے میں کام کرتے ہیں اور اکثر جانور چوری جبکہ مقامی افراد کو تاوان کے لیے اغوا کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button