عالمی خبریں

مشہور سیاحتی مقام پر سیاحوں کو وزٹ پر ڈالرز کی آفر

خلیج اردو: سی این این کی رپورٹ کے مطابق معیشت کو فروغ دینے کے لیے تائیوان نے اپنے ملک میں تعطیلات گزانے والے سیاحوں کے لیے 165 ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب گروپ کی صورت میں آنے والے سیاحوں کو بھی رقم دی جائے گی تاکہ وہ یہاں کا دورہ کرسکیں۔

تائیوان کے وزیرِ اعظم نے اس کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال حکومت چاہتی ہے کہ کل 60 لاکھ سیاح جزیرے پر آئیں اور اس تعداد کو 2025 تک ایک کروڑ تک پہنچانے کا عزم بھی کیا ہے۔

نئے اعلان کے تحت پہلے 5 لاکھ سیاحوں کو فی کس 165 ڈالر اور 90 ہزار سیاحتی گروپ میں فی گروپ 658 ڈالر دیئے جائیں گے، تاہم نقد رقم کی بجائے یہ ڈجیٹل کرنسی کی صورت میں ہوگی جسے ٹرانسپورٹ، رہائش اور کھانے میں استعمال کیا جاسکے گا۔

تائیوان نےکہا کہ وہ مکاؤ، یورپ، امریکا کے ساتھ ساتھ جاپان اور جنوبی کوریا کے سیاحوں کو بھی اپنی طرف راغب کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button