عالمی خبریں

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں فائرنگ سے 20 افراد زخمی، 1 جاں بحق

واقع اتوار کے روز ایک سالگرہ پارٹی کے دوران پیش آیا

 

خلیج اردو آن لائن: سنہوا خبر رساں ایجسنی کے مطابق امریکہ کے دارالحکومت  واشنگٹن میں فائرنگ کا واقع پیش آیا ہے، واقعہ دارالحکومت کے رہائشی علاقے میں 1 بجے کے قریب پیش آیا۔

حکام کے مطابق فائرنگ نے نتیجے میں 20 افراد زخمی جبکہ ایک جاں بحق ہو گیا ہے۔

متاثرہ شخص کی شناخت 17 سالہ کرسٹوفر براؤن کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے اہلخانہ نے سی بی سی واشنگنٹن کے ساتھ منسلک WUSA ٹی وی کو اس بات کی تصدیق کی ہے۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق فائرنگ کے بعد تقریبا 9 افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ایک عینی شاہد نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ واقعہ سالگرہ کی پارٹی میں ہیش آیا۔

تاہم  واقعہ کے حوالے سے ابھی مزید تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button