عالمی خبریں

کابل کے ایک گردوارے میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک

خلیج اردو: افغان دارالحکومت کابل کے گوردوارے میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کابل کےگوردوارے میں ہفتےکی صبح ہونے والے دھماکےکے وقت وہاں 30 سے زائد سکھ عبادت کے لیے جمع تھے۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکےکی آواز دور دور تک سنی گئی اور دھماکےکے بعد گوردوارے سے دھواں اٹھتا دکھائی دیا، دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ گوردوارے پر دستی بم حملہ کیا گیا جس کے بعد فائرنگ بھی کی گئی، واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والا شخص گوردوارےکا سکیورٹی گارڈ تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button