عالمی خبریںپاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

پاکستان:مشتعل ہجوم کا فیکٹری کے سری لنکن منیجر پر تشدد اور قتل،100 افراد گرفتار

خلیج اردو 4 دسمبر 2021

دبئی:پولیس نے پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں فیکٹری ورکرز کی جانب سے سری لنکن منیجر کو تشدد کرکے مارنے اور لاش کو جلانے کے الزام میں 100 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس نے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کیلئے 10 ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

پنجاب حکومت کے ترجمان جسان خاور نے بتایا کہ 100 کے قریب افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں سے چند افراد کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کی گئی۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملک کیلئے شرمناک دن قرار دیا۔ سری لنکا کی وزارت خارجہ نے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

واقعہ گذشتہ روز سیالکوٹ میں وزیر آباد روڈ پر واقع فیکٹری میں پیش آیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button