عالمی خبریں

پاکستان میں اسلامی نظریاتی کونسل نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کو غیر شرعی قرار دے دیا

خلیج اردو

اسلام آباد: پاکستان کے  اسلامی نظریاتی کونسل نے ٹرانس جینڈر ایکٹ 2018 غیر شرعی قرار دے دیا۔ کونسل کا کہنا ہے کہ ایکٹ مزید معاشرتی مسائل کو جنم دے سکتا ہے۔

 

اسلام آباد میں اسلامی نظریاتی کونسل کے اعلی سطحی اجلاس میں حقیقی انٹرسیکس  افراد (خنثٰی) کے حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومت کو تجویز دی کہ ٹرانس جینڈر افراد کے بارے میں موجودہ ایکٹ کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے۔

 

مجوزہ کمیٹی خواجہ سراؤں کے بارے میں موجودہ قانون کا تفصیلی جائزہ لے تاکہ اس مسئلے کے ہر پہلو کو سامنے رکھتے ہوئے جامع قانون سازی کی جاسکے۔

 

کونسل نے قرار دیا کہ موجودہ ایکٹ میں مجموعی طورپر متعدد دفعات شرعی اصولوں کے ساتھ ہم آہنگ نہیں۔یہ نت نئے معاشرتی مسائل پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ کونسل نے نیب  ترمیمی قانون  2022ء کو مستحسن قرار دیتے ہوئے تجویز دی کہ نیب قانون سے متعلق کونسل کی دیگر سفارشات کو بھی شامل کیا جائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button