عالمی خبریں

کابل میں پاکستان نے افغانستان کا دوسرا بڑا اسپتال قائم کردیا

خلیج اردو: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان نے 200 بستروں پر مشتمل ملک کا دوسرا بڑا اسپتال قائم کردیا ہے۔

جناح اسپتال کابل فعال ہوگیا ہے جہاں گزشتہ روزپاکستانی ڈاکٹروں نے 625 مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا اور 34 مریضوں کی سرجری بھی ہوئی۔ اس سے قبل پاکستانی ڈاکٹرز نےخوست میں بھی آنکھوں کا کیمپ لگایا تھا۔

افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان صحت کے شعبہ میں افغانستان کے ساتھ تعاون میں اضافہ کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button