عالمی خبریں

افسوسناک خبر : نجی مسافر بردار طیارہ لاپتہ ہو گیا، طیارے میں 22 افراد سوار تھے

خلیج اردو
نیپال : نیپال میں ایک نجی ایئرلائن کا ایک طیارہ اتوار کو لاپتہ ہو گیا ہے جس میں 22 افراد سوار تھے۔

حکام نے خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ چھوٹا طیارہ سیاحتی شہر پوکھارا سے مغربی نیپال کے جومسوم شہر کی طرف پرواز پر تھا۔

ایئرپورٹ کے حکام نے بتایا کہ تارا ایئر کا 9 این اے ای ٹی ٹوئن انجن والا ہوائی جہاز پوکھرا سے جومسوم کے لیے پرواز کر رہا تھا کہ صبح 9:55 پر اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

جومسوم ہوائی اڈے کے ایک ایئر ٹریفک کنٹرولر کے مطابق جومسوم کے گھسا علاقے میں ایک بلند آواز دھماکے کی غیر مصدقہ اطلاع موجود تھی۔ جہاز سے آخری رابطہ لیٹ پاس ریجن میں ہوا تھا۔

اے این آئی کے مطابق لاپتہ طیارے میں چار ہندوستانی اور تین جاپانی شہریوں سمیت نیپالی مسافر سوار تھے۔

جومسوم ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بتایا کہ ایک ہیلی کاپٹر کو اس علاقے میں روانہ کر دیا گیا ہے جہاں ہوائی جہاز سے آخری رابطہ ہوا تھا۔

اس علاقے میں پچھلے کچھ دنوں سے بارش ہو رہی ہے تاہم پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔ اے پی نے رپورٹ کیا ہے کہ اس روٹ پر طیارے وادی میں اترنے سے پہلے پہاڑوں کے درمیان اڑتے ہیں۔

یہ غیر ملکی ہائیکرز کیلئے ایک مقبول راستہ ہے۔ جبکہ ہندوستانی اور نیپالی یاتریوں کی بڑی تعداد جو مکتی ناتھ مندر جاتے ہیں، وہ اس روٹ کا استعمال کرتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button