عالمی خبریں

پولیس اہلکارنے نیوز رپورٹر پر غلیل سے حملہ کردیا

خلیج اردو: افریقی ملک یوگنڈا میں ایک سوشل میڈیا صارف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مقامی پولیس اہلکار نے غیر متعلقہ سوالات کرنے پر رپورٹر پر غلیل سے حملہ کیا۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک تصویر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں ایک پولیس اہلکار کو غلیل پکڑے ہوئے دیکھا جارہا ہے اور بظاہر لگ رہا ہے کہ وہ کسی پر حملہ کررہا ہے۔

اس ٹوئٹ کو 26 ہزار سے زیادہ لائکس ملے جبکہ تقریباً6 ہزار بار ری ٹوئٹ کیا گیا۔تاہم سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے کے بعد یوگنڈا پولیس نے اس خبر کی تردید کردی۔

حکام نے بتایا کہ یہ تصویر 2021 میں ایک پریس بریفنگ کی ہے جہاں پولیس غلیل کے خطرات پر بات کر رہی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button