عالمی خبریں

پوپ فرانسس کے انسٹاگرام پر وہی فحش حرکت دوبارہ ہو گئی ہے

خلیج اردو
25 دسمبر 2020
ویٹی کن سٹی : پوپ فرانسس کے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ایک بار پھر نیم عریاں ماڈل کی تصویر لائیک کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے ایک بار پھر نیم عریاں ماڈل کی تصویر لائیک کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پوپ فرانسس کے تصدیق شدہ انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ماڈل مارگوٹ فاکس کی سوئمنگ سوئٹ میں بنائی گئی تصویر کو لائیک کیے جانے کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ جس پر مختلف طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

اس بابت ویٹی کن انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ماڈل مارگوٹ فاکس نے سوشل میڈیا پر پوپ فرانسس کی جانب سے تصویر لائیک کیے جانے پر مذاحیہ انداز میں لکھا ہے کہ پوپ نے میری تصویر کو لائیک کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ میں جنت میں جاؤں گی۔

پوپ فرانسس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ماڈل کی تصویر کو لائیک کیے جانے کا معاملہ نومبر میں بھی سامنے آیا تھا تاہم سوشل میڈیا پر یہ معاملہ 22 دسمبر کو سامنے آیا۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ اس سے قبل بھی پوپ فرانسس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک برازیلین ماڈل کی تصویر کو لائیک کیا گیا تھا جس کی ویٹی کن سٹی کی جانب سے اب بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button