عالمی خبریں

سیاسی وابستگی یا غم کی شدت، پوپ فرانسس دعا کے دوران روپڑے

خلیج اردو
ویکٹیکن سٹی: روس یوکرین جنگ نے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو متائثر کیا ہے۔ پوپ فرانسس جنگ سے متائثرہ یوکرین کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ دعا کی کہ یوکرین میں جلد امن بحال ہو۔

پوپ فرانسس اس وقت اپنے آنسوؤں پر قابو نہ رکھ پائے جب وہ جنگ زدہ یوکرین کیلئے دعا کررہے تھے۔ انہوں نے وسطی روم میں ایک روایتی تقریب کے دوران دعا میں یوکرین کے بچوں، بوڑھوں ، عورتوں کو یاد کیا تو عالمی مذہبی شخصیت کی زبان نے ساتھ نہیں دیا۔ وہ روہانسے ہوکر دعائیہ کلمات ادا کرتے رہے۔

پوپ نے کہا کہ طویل عرصے سے ہم یوکرین کیلئے دعا مانگ رہے ہیں۔اس سے قبل جمعرات کو سینٹ پیٹرز اسکوائر میں نماز کے دوران،امن کی عالمی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے پوپ نے یوکرین کو شہید سرزمین قرار دے دیا۔

فروری میں روسی حملے کے آغاز کے بعد سے پوپ فرانسس باقاعدگی سے یوکرین میں امن کی اپیل کرتے رہے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button