عالمی خبریں

پرنس فلپ کو ونڈسر کیسل کے رائل والٹ میں سپرد خاک کر دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے منگل کے روز اپنے مرحوم شوہر پرنس فلپ کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس شاہی جنازے میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے بنائی گئی احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کیا گیا تھا، تاہم، پرنس فلپ کی آخری رسومات انکی سول اور فوجی زندگی کی عکاسی کرتی تھیں۔

پرنس فلپ 9 اپریل کو 99 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ انہیں لندن کے مغرب میں واقع ونڈسر کیسل کے سینٹ جارج چیپل کے رائل والٹ میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔ آخری رسومات میں صرف 50 منٹ پر مشمتل تھیں جس میں صرف 30 افراد نے شرکت کی۔ تاہم، لاکھوں افراد نے ان رسومات کو ٹی وی پر لائیو دیکھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button