عالمی خبریں

شہزادہ فلپ کی آخری رسومات 17 اپریل کو ادا کی جائیں گی

 

خلیج اردو آن لائن:

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کے شوہر شہزادہ فلپ کی آخری رسومات 17 اپریل کو ہوں گیں۔ بکنگھم پیلس نے ہفتہ کو اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ ہیری آخری رسومات میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جمعے کے روز 99 سال کی عمر میں وفات پانے والے فلپ کی آخری ونڈسر قلعے کے سینٹ جارج چیپل میں ادا کی جائیں گیں۔ جس سے قبل قومی سطح پر شہزادہ فلپ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی ہوگی۔ اس سے پہلے عوامی رسائی اور عوامی جلوس پر پابندی ہوگی

سوگواران کی تعداد 30 تک محدود ہوگی۔ بکنگھم پیلس نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، یعنی ملکہ سمیت شاہی خاندان کے ممبران سے توقع کی جائے گی کہ وہ ماسک پہنیں۔

بکنگھم پیلس کے ترجمان نے تصدیق کی کہ شاہی فرائض ترک کرنے کے بعد لاس اینجلس چلے جانے والے ہیری جنازے میں شرکت کا ارادہ کر رہے تھے ، لیکن ان کی حاملہ بیوی میگھن کو انکے معالج سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button