عالمی خبریں

سزائے موت کے دوران بچ جانے والے رومل بروم ممکنہ طور پر کورونا وائرس سے انتقال کر گئے

خلیج اردو
کولمبس : اوہائیو میں 2009 میں لیتھل انجکشن کے ذریعے سزائے موت کے دوران بچے جانے والے قیدی پیر کے روز انتقال کر گئے۔ ریاستی پریزن سسٹم کے مطابق انہیں ممکنہ طور پر کورونا وائرس ہوا ہے۔

2009 میں شروع ہونے والے سزائے موت کے نئے طریقہ کار کے مطابق سزائے موت کے دوران بچ جانے والے دوسرے قیدی بروم تھے ۔

اسٹیٹ پریزنر سسٹم کی ترجمان سارہ فرانسیسی نے منگل کو بتایا 64 سالہ بروم کو محکمہ بحالی اور اصلاحات کے زیر انتظام کورونا وائرس سے ممکنہ متائثر افراد کی فہرست میں رکھا گیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس فہرست میں شامل قیدیوں کی موت کاویڈ 19 میں ہونے کا شبہ ہے ۔ ان کا موت کا سرٹیفکیٹ زیر التوا ہے۔ ریاست کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے تصدیق شدہ یا ممکنہ معاملات سے 124 قیدی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اوہائیو نے 15 ستمبر 2009 کو 53 سالہ بروم کو مہلک انجیکشن لگا کر موت کے گھاٹ اتارنے کی ناکام کوشش کی ۔ دو گھنٹے کی کوشش کے بعد تکنیکی ماہرین کو بروم کے جسم میں کوئی مناسب رگ نہ مل پائی تو بروم درد سے بلبلا اٹھا اور اس دوران سزائے موت کے عمل کو موخر کیا گیا۔

بروم کو سزائے موت کے منتظر قیدیوں میں واپس شامل کیا گیا جہاں وہ دوسری مرتبہ پھانسی سے بچنے کیلئے ناکام جدوجہد کر گیا۔ ان کی پھانسی کی حالیہ تاریخ جون میں تھی لیکن موسم بہار میں ریپبلکن گورنر مائیک ڈیوائن نے دوبارہ بازیافت کی اور مارچ 2022 میں ایک نئی تاریخ مقرر کی۔ان کے وکلاء نے امریکی سپریم کورٹ میں دلائل دائر کیے کہ انہیں دوسری کوشش سے بھی بچایا جائے۔
وکلاء تیمتھیس سویینی اور عدلی شان نے ایک بیان میں کہا کہ بروم 2009 کی پھانسی سے بچ گئے "صرف بڑھتے ہوئے خوف اور تکلیف کے ساتھ زندگی گزارنے کیلئے کہ ان کی اگلی پھانسی کی تاریخ میں اسی عمل کو استعمال کیا جائے گا وہ اسی خوف کے ساتھ جیتے رہے کہ انہیں دوبارہ اس ازیت ناک مرحلے سے گزرنا ہے۔

بروم کو 1984 میں 14 سالہ ٹرینا مڈلٹن کو زیادتی اور قتل کرنے کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

اوہائیو اب سزائے موت کے خاتمے کے واقعات کی زد میں ہے کیونکہ ڈی ڈوائن نے کہا ہے کہ ریاست میں منشیات ڈھونڈنے سے قاصر ہونے کی وجہ سے مہلک انجیکشن اب آپشن نہیں ہے۔اب قانون سازوں کو نیا طریقہ منتخب کرنا ہوگا۔

2015 میں دوسری کوشش کے دوران بروم نے سزائے موت دینے والے عملے کی مدد کی۔ انہون نے عملے کے ساتھ لکر رگیں ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن اس سے ممکن نہیں ہوا۔

الیکٹرک چیئر کی مدد سے سزائے موت دینے کے نظام سے ابتک تین افراد سزائے موت سے بچ چکے ہیں۔

Source : Khaleej Times.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button