عالمی خبریں

پیوٹن کے گارڈز غیر ملکی دوروں میں ان کا فضلہ سوٹ کیس میں جمع کرتے ہیں؟

خلیج اردو: برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کے غیر ملکی دوروں کے دوران ان کا ٹوائلٹ میں خارج کردہ فضلہ سوٹ کیس میں جمع کیا جاتا ہے تاکہ ان کی صحت سے متعلق کوئی اندازہ نہ لگایا جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق روسی صدرپیوٹن کے خصوصی گارڈز یہ خدمات انجام دینے کیلئے مقرر کیےگئے ہیں اور فیڈرل گارڈ سروس کا خصوصی معاون سوٹ کیس کو سنبھالتا ہے اور یہ سوٹ کیس واپس روس لے جایا جاتا ہے۔

روسی صدرپیوٹن کو خدشہ ہے کہ ان کی صحت کے بارے میں کوئی بھی معلومات غیر ملکی انٹیلی جنس سروسز کے ہاتھ لگ سکتی ہیں۔

برطانوی میڈیا کےمطابق روسی صدر پیوٹن کے کینسر میں مبتلا ہونےکی رپورٹس ہیں جب کہ روسی حکام نے صدرپیوٹن کی بیماری کی تمام رپورٹس کو مسترد کردیاہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button