عالمی خبریں

قطر کو جی سی سی سمٹ میں شرکت کے لیے باضابطہ دعوت نامہ بھیج دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) سیکرٹری جنرل نے آج باضابطہ طور پر امیرقطر کو 5 جنوری 2021 کو سعودی عرب میں ہونے والی جی سی سی کے 41ویں سمٹ میں شرکت کا دعوت نامہ بھیج دیا۔

جی سی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نائف فلاح الحجراف نے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی طرف سے دعوت نامہ امیر قطر شیخ تمیم بن حماد التھانی کے حوالے کیا۔

دعوت نامہ آج دوہا میں منعقد ہونے والی امیری کورٹ کے دوران پیش کیا گیا۔

سیکرٹری جنرل الحجراف کا کہنا تھا کہ "جی سی سی اپنی پانچویں دہائی میں داخل ہو رہی ہے 41واں سمٹ ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ آج جی سی سی کا فوکس نئی نسل کی ضروریات کو پورا کرنا ہے تاکہ وہ بعد از وبا کی دنیا میں دنیا کا مقابلہ کر سکیں اور رہنمائی کر سکیں”۔

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ ہدف معاشی نمو کو بحال کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں، آزادانہ تجارت کی بحالی اور دوست ممالک کے ساتھ اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کی بحالی کے ساتھ حاصل کیا جائے گا”۔

خیال رہے کہ گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) بڑے اکنامک بلاکس میں سے ایک ہے۔ جس کی جی ڈی پی 1 اشاریہ 6 ٹریلین ڈالر اور ایکسپورٹ 609 اشاریہ 5 بلین ڈالر ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button