عالمی خبریںمعلومات

طبعیت میں بہتری کے بعد رجنی کانت اسپتال سےگھر منتقل

خلیج اردو: معروف بھارتی اداکار رجنی کانت کو طبیعت میں بہتری کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں نے رجنی کانت کو ایک ہفتے تک مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی ہے اور کسی بھی قسم کی جسمانی سرگرمی سے منع کیا ہے۔

لیجنڈ اداکار رجنی کانت حیدرآباد میں اپنی فلم ‘اناتھی’ کے لیے موجود تھے اور 25 دسمبر کو انہیں بلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ کے باعث حیدرآباد کے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

چند روز قبل فلم ‘اناتھی’ کی شوٹنگ کے دوران عملے کے ارکان میں کورونا کی تشخیص کے بعد شوٹنگ روک دی گئی تھی جس کے بعد رجنی کانت نے بھی کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جوکہ منفی آیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button