عالمی خبریں

زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ ہو گئی ، باپ نے بیٹی معصوم بیٹی کو قتل کر دیا

خلیج اردو
26 دسمبر 2020
سہارنپور : ہم نے اکثر کتابوں میں پڑھا ہے کہ اسلام سے قبل زمانہ جاہلیت میں باپ اپنی بیٹیوں کو پیدائش کے وقت قتل کر دیتے تھے یا انہیں پیدا ہونے کے بعد زندہ درگور کیا کرتے تھے لیکن اسلام نے اس جہالت کا خاتمہ کیا۔

ایسی ہی ایک خبر کوتوالی شہر سے سامنے آئی ہے جہاں سفاک باپ نے بیٹا نہ ہونے پر اپنی ایک سالہ معصوم بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں سفاک باپ نے اپنی ہی معصوم بچی کو گلا گھونٹ کر بے دردی سے موت کی نیند سلادیا ہے۔ واقعہ سہارنپور شہر کوتوالی کے علاقے نور بستی کا ہے ۔

مقتولہ بچی کے رشتہ داروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بچی کا والد ہمیشہ نشے میں دھت رہتا ہے اور اسے اپنے گھر میں بیٹی کی پیدائش بہت ناگوار گزری تھی۔ بچی کی پیدائش کے روز سے ہی ان کے گھر میں جھگڑا روز کا معمول بن گیا اور ملزم روزانہ شراب پی کر اپنی بیوی پر تشدد اور گالم گلوچ کرتا تھا۔

پولیس نے مقتولہ بچی کی والدہ کی تحریری شکایت کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کا پوسٹ مارٹم اور دیگر تحقیقات کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔

Source : Baghi TV

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button