عالمی خبریں

بھارت کے ایک گاؤں کے رہائشیوں نے وائرس سے نجات کیلئے ’کورونا مندر ‘ بنالیا

خلیج اردو: بھارت میں کورونا سے نجات کے لیے گائے کی نجاست کو جسموں پر لگانے کی خبریں تو عام تھیں لیکن اب بھارتیوں نے کورونا وائرس سے نجات کے لیے کورونا مندر بھی قائم کرلیا ہے۔

اتر پردیش کے گاؤں شکلا پور کے مقامی باشندوں نے رواں ہفتے ’کورونا ماتا ‘کے نام سے ایک مندر تعمیر کیا جہاں گاؤں کے رہائشی کورونا سے نجات کے لیے پوجا کرتے ہیں ، پانی دیتے اور پھول چڑھاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مندر کی تعمیر کے حوالے سے گاؤں کی رہائشی سنگیتا کا ایسا ماننا ہے کہ ہوسکتا مندر کے قیام سے گاؤں والوں کو سکون میسر آجائے۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں گاؤں کے رہائشیوں کو کورونا ماتا نام سے بنائے جانے والے مندر کے آگے اپنی مذہبی رسومات ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مئی اور اور اپریل کے دوران بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز اور انتقال کرجانے والوں کی تعداد عروج پر تھی تاہم اب بھارت میں کورونا کے کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button