عالمی خبریں

جوتوں میں بلو ٹوتھ لگا کر امتحان میں نقل کرنے کی کوشش کرنے والے متعدد افراد گرفتار

 

خلیج اردو آن لائن:

بھارت کی ریاست راجستھان میں امتحان کے دوران جوتوں کے اندر مہنگی بوٹوتھ ڈیوائسز لگا کر امتحان میں نقل کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

راجستھان میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے مخصوص امتحان اتوار کو سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ منعقد کیا گیا تاکہ غیر قانونی طریقوں کو روکا جا سکے۔ ان اقدامات میں جے پور سمیت کئی اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کی معطلی شامل ہے۔

اتنی سختی سیکیورٹی کے باجود مقامی میڈیا کے مطابق تقریبا 40 افراد کو نقل کے الزام میں گرفتار کیا گیا جبکہ متعدد سے تفتیش کی گئی۔

گرفتار کیے گئے افراد میں تین کے جوتوں میں اسمارٹ بلو ٹوتھ  ڈیوائس برآمد ہوئی اور ان امیدواران کانوں میں بھی ایک چھوٹی  بلیو ٹوتھ ڈیوائس لگائی گئی تھی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار کیے گئے دو افراد نے چپلیں امیدواروں کو 6 لاکھ روپے فی کس میں فروخت کی تھیں۔

حکام کے مطابق ان افراد کو بس اسٹینڈ پر چیکنگ کے دوران گرفتار کیا گیا۔

جبکہ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پولیس نے اس غیر قانونی حرکت کے ماسٹر مائنڈ کی بھی شناخت کر لی ہے۔ جو بیکانیر میں کوچنگ سنٹر چلاتا ہے۔ اور ماضی میں بھی ایسی ہی مقدمے میں گرفتار ہو چکا ہے۔ تاہم، فلحال وہ مفرور ہے۔

جبکہ دیگر ضلعوں میں اصل امیدوار کی جگہ پر امتحان دینے کے لیے آنے والے متعدد افراد کو بھی گرفتار کرنے کی اطلاعات ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button