عالمی خبریں

روس نے فن لینڈ کی بجلی بند کرنے کا اعلان کردیا

خلیج اردو: روس نے فن لینڈ کی بجلی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے کیونکہ فن لینڈ کیجانب سے بجلی کی ادائیگیاں مشکلات کے باعث معطل ہیں-

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فن لینڈ کی گرڈ کمپنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ روسی آر اے او یوٹیلیٹی انٹر آج سے فن لینڈ کو بجلی برآمد بند کرے دے گی۔

روس کا کہنا ہے کہ ہم آج سے شروع ہونے والی بجلی کی فراہمی بند کرنے پر مجبور ہیں۔

روس کے فن لینڈ میں قائم آر اے او کے ذیلی ادارے کے مطابق روس سے درآمد شدہ بجلی کی ادائیگی کرنے کے قابل نہیں ہے۔

فنگرڈ کی نائب صدر ریما پاؤینن نے کہا کہ فن لینڈ میں بجلی کی وافر مقدار کو کوئی خطرہ نہیں ہے، یہ بتاتے ہوئے کہ روس سے بجلی فن لینڈ کی فل کھپت کا صرف 10 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ کم سپلائی کی تلافی سویڈن سے بڑھتی ہوئی درآمدات کے ساتھ ساتھ جزوی طور پر گھریلو پیداوار سے کی جا سکتی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ روس نیٹو میں شامل ہونے کی وجہ سے فن لینڈ کو قدرتی گیس کی فراہمی بھی بند کر سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button