عالمی خبریں

بہت جلد یوکرین کے بڑے شہروں کا کنٹرول حاصل کرسکتے ہیں، روس کا دعویٰ

خلیج اردو: روس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بہت جلد یوکرین کے بڑے شہروں کا کنٹرول حاصل کرسکتا ہے۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی ( اے ایف پی) کے مطابق روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے پیر کے روز کہا کہ کہ روسی وزارت دفاع شہری آبادی کی زیادہ سے زیادہ حفاظت کو یقینی بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روسی فوج کا آبادی کے بڑے مراکز کو مکمل کنٹرول میں لینے کا امکان ہے جبکہ روسی فوج یوکرین کے کچھ شہروں کا پہلے ہی محاصرہ کر چکی ہے۔

کریملن کے ترجمان نے بتایا کہ صدر پیوٹن نے بڑے شہروں پرزیادہ انسانی نقصان کے خدشے کے باعث کسی بھی فوری حملے کو روکنے کے احکامات دیے ہیں۔

تاہم انہوں نے مزید کہا کہ وزارت دفاع بڑے شہروں کو اپنے مکمل کنٹرول میں رکھنے کے امکان کو رد نہیں کرتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ امریکا اور یورپی یونین کے رہنما روس کو یوکرین کے بڑے شہروں پر حملہ کرنے پر مجبور کر رہے ہیں تاکہ ہمارے ملک کو شہریوں کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا جا سکے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ روسی لیڈرشپ کے تمام منصوبے وقت پر اور مکمل طور پر پورے ہوں گے تاہم انہوں نے اس بعد کی نفی کی کہ روس نے چین سے عسکری ساز و سامان کی مدد مانگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس کے پاس آپریشن جاری رکھنے کی اپنی خود مختار صلاحیت ہے، یوکرین میں آپریشن منصوبہ بندی کے مطابق چل رہا ہے جو وقت پر مکمل طور پر پورا کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button