عالمی خبریں

روس نے امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا-

خلیج اردو: روس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ امریکا کی جانب سے رواں ماہ اقوام متحدہ میں روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کے جواب میں ہم امریکی سفارتکاروں کو ملک سے نکال رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے 23 مارچ کو ملک بدر ہونے والے امریکی سفارتکاروں کی فہرست اور ایک نوٹ امریکی سفارتی مشن کے سربراہ کے حوالے کیا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق اس نوٹ میں لکھا ہوا تھا کہ امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ واشنگٹن کی جانب سے نیویارک میں اقوام متحدہ میں روسی سفارت کاروں کی بے دخلی کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ روسی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہےکہ روس کے خلاف امریکا کی طرف سے کسی بھی دشمنانہ کارروائی کا پرعزم اور مناسب جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یوکرین میں جاری جنگ کی وجہ سے امریکا نے رواں ماہ اقوام متحدہ میں روسی سفارتی مشن کے 12 ارکان کو جاسوسی کے الزام میں ملک بدر کیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button