عالمی خبریں

روس نے طالبان کی عبوری حکومت تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا

خلیج اردو: افغانستان کیلئے روس کے نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوف نے طلبان کی عبوری حکومت کو تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا۔

روسی میڈیا سے گفتگو میں ضمیر کابلوف کا کہنا تھا کہ طالبان کے نائب وزیر تجارت ماسکو کا دورہ کریں گے اور افغانستان نے کچھ مصنوعات کی خریداری کیلئے روس کو درخواست دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ روسی صدر نے افغانستان کیلئے اناج مختص کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

طالبان حکومت تسلیم کرنے سے متعلق سوال پر ضمیر کابلوف کا کہنا تھاکہ ماسکو طالبان کی عبوری حکومت کو تسلیم کرسکتا ہے اور روس طالبان حکومت تسلیم کرنے کے معاملے پر امریکا اور دیگر ممالک کی پیروی نہیں کرے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button