عالمی خبریں

وٰیڈیو: روسی فوج کا طیارہ ٹیسٹ فلائٹ کے دوران گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

 

خلیج اردو آن لائن:

روسی میڈیا کے مطابق روسی فوج کا میلٹری ٹرانسپورٹ طیارہ 11-112 لائٹ ٹیسٹ پرواز کے دوارن ماسکو کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں عملے کے تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ پروٹو ٹائپ تھا، جو ٹیسٹ فلائٹ کے دوارن گر کر تباہ ہوا۔


روسی یونائٹڈ ایئر کرافٹ کارپوریشن نے ٹاس نیوز کو بتایا کہ طیارہ کوبینکا ہوائی اڈے سے تقریبا 1 اشاریہ 5 کلومیٹر دور لینڈ کرتے ہوئے تباہ ہوا۔ کارپوریشن کی جانب سے زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق حادثہ طیارے کی انجن میں آگ لگنے سے پیش آیا۔

خیال رہے کہ یہ طیارہ 5 ٹن سے کم وزن لے جانے کی نیت سے تیار کیا گیا تھا۔ اور کوبینکا میں ایک بڑی ملٹری نمائش بھی شیڈیول کی گئی تھی۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button