عالمی خبریں

روسی فوج نے یوکرین کے فضائی دفاعی اثاثوں، ایئر بیسوں کو ناکارہ کرنے کا دعوی کر دیا۔

خلیج اردو: روسی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق، روس کی وزارت دفاع نے جمعرات کو کہا ہے کہ اس نے یوکرین کے فضائی اڈوں سے فوجی انفراسٹرکچرکا خاتمہ کر دیا ہے اور اس کے فضائی دفاع کو "دبا” ہی دیا ہے۔

وزارت نے ان خبروں کی تردید کی کہ اس کا طیارہ یوکرین میں کریش ہوگیا تھا۔ اس سے قبل یوکرین کی فوج نے کہا تھا کہ اس کے لوہانسک علاقے میں پانچ روسی طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا ہے۔

انٹرفیکس نیوز ایجنسی نے وزارت کے حوالے سے بتایا کہ "یوکرین کی مسلح افواج کے فضائی دفاع کے اثاثوں کو دبا دیا گیا ہے۔”

"یوکرین کی مسلح افواج کے فضائی اڈوں سے ملٹری انفراسٹرکچر کو کارروائی کے ذریعے ہٹا دیا گیا ہے۔

"غیر ملکی میڈیا میں مبینہ طور پر ایک روسی طیارے کو مار گرائے جانے کے بارے میں گردش کرنیوالی خبریں درست نہیں ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button