عالمی خبریں

روس کا یوکرین کے اسکول پر مبینہ بم حملہ، 60 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ

خلیج اردو: یوکرین کے علاقے لوہانسک کے ایک گاؤں میں روس نے مبینہ طور پر اسکول کی عمارت کو بم حملے سے تباہ کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق لوہانسک کے گورنر نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے گاؤ ں بلوہوریوکا میں ایک اسکول پر روس کی بمباری میں دو افراد کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ ملبے تلے دبے 60 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

گورنر کے مطابق روس نے ہفتے کی دوپہر اسکول پر بم گرایا،اسکول میں تقریباً 90 افراد پناہ لیے ہوئے تھے جس میں 30 افراد کوبچالیا گیا جن میں 7 افراد زخمی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ روسی بم حملے میں اسکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

دوسری جانب روس کی طرف سے اس مبینہ بم حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button