عالمی خبریں

روس کو رواں ماہ تیل اور گیس کی مد میں ریکارڈ آمدنی

خلیج اردو : روسی وزارت خزانہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ روس کو رواں ماہ کی مدت میں تیل کی بلند قیمتوں کے باعث توقعات سے بڑھ کراضافی آمدنی ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صرف ماہ جون میں اضافی 393 بلین روبل ($6.35 بلین) آمدنی ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان روسی وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ بجٹ کے اصول کی بعض دفعات کی عارضی معطلی کی وجہ سے وزارت اس سال مارکیٹ فاریکس آپریشنز کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے۔

دوسری جانب یوکرین بحران کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر نے میڈیا کو بتایا کہ یوکرینی خوراک کی برآمدات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے ایک طے شدہ معاہدے کے تحت روس سے برآمدات کی اجازت دینے کے لیے مزید بات چیت کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے گزشتہ روز کہا تھا کہ وہ یوکرین میں جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے خوراک کے بحران کو کم کرنے کے لیے پرامید ہیں لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ اناج جیسی اشیاء کی ترسیل کو غیر مسدود کرنے کا کوئی بھی معاہدہ قبل از وقت ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button