عالمی خبریںمعلومات

سام سنگ نے ‘اے زیرو’ سیریز کا سستا فون متعارف کروا دیا

خلیج اردو: جنوبی کورین کمپنی سام سنگ نے اپنی مڈ بجٹ ‘اے سیریز’ کا سستا فون متعارف کرادیا، جسے جلد ہی دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

کمپنی نے ‘اے زیرو’ سیریز کا ‘گلیکسی اے زیرو فور ایس’ کسی اعلان کے بغیر خاموشی سے متعارف کرادیا، جس میں پراسیسر اور چپ سمیت آپریٹنگ سسٹم کو اپگریڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

‘گلیکسی اے زیرو فور ایس’ کو 5۔6 انچ اسکری اور 3 اور 4 جی بی کے دو مختلف ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے، جنہیں 32، 64 اور 128 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

فون کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جب کہ باقی دونوں کیمرے باالترتیب دو دو میگا پکسل کے ان ڈیپتھ اور میکرو سینسرز کے ساتھ دیے گئے ہیں۔

فون میں سیلفی کیمرے کی ٹیکنالوجی اگرچہ اپگریڈ کی گئی ہے، تاہم اسے صرف 5 میگا پکسل کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

‘گلیکسی اے زیرو فور ایس’ میں اینڈرائڈ 12 اور ون یو آئی کور 4 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے جب کہ اس میں ازینوس 850 اور ایٹ کورٹیکس اے 55 کی چپ دی گئی ہے۔

موبائل کو 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور یو ایس بی پورٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور فوری طور پر کمپنی نے فون کی قیمت کا اعلان نہیں کیا، تاہم ممکنہ طور پر اس کی قیمت پاکستانی 35 ہزار روپے تک ہوگی۔

کمپنی نے فوری طور پر ‘گلیکسی اے زیرو فور ایس’ کو صرف یورپی ممالک میں متعارف کرایا ہے، تاہم امکان ہے کہ اسے جلد ہی پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button