عالمی خبریں

بھارت کے دریائے گنگا میں تیرتی متعدد لاشیں کن کی ہیں

 

خلیج اردو آن لائن:

ایک ایسے وقت میں جب بھارت کورونا وبا کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے،  مشرقی بھارت کے دریائے گنگا میں بہتی ہوئی متعدد لاشیں پائی گئی ہیں۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے جانبحق ہونے والوں کی موت کے اسباب کا ابھی تک پتہ نہیں چلایا جا سکا۔

بھارت کی ریاست بہار کے حکام کا کہنا ہے کہ طبی اہلکاروں نے پیر کی رات 71 لاشیں دریا سے نکالی ہیں۔

لاشوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد لوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور قیاس کیا جا رہا ہے ان افراد کی موت کورونا وائرس  کے باعث ہوئی۔ تاہم حکام کی جانب سے منگل کے روز ان لاشوں کے کیے گئے پوسٹ مارٹم کے بعد بھی موت کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کے گل سڑ جانے کی وجہ سے موت کے اسباب معلوم نہیں کیے جا سکتے۔

منگل کے روز غازی پور ڈسٹرکٹ کے قریب سے مزید لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

غازی پور ڈسٹرکٹ کے ایک مقامی عہدیدار کا کہنا ہے تھا کہ وہ یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ لاشیں یہاں تک کیسے آئیں۔

تاہم، قریبی گاؤں کے  سریندر نامی ایک رہائشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ رہائشیوں کے پاس اتنی لکڑی موجود نہیں تھی کہ وہ اپنے پیاروں کی لاشیں جلا سکتے۔ لہذا 12 سے 13 دیہاتوں سے لاشیں لکڑی کی کمی کی وجہ سے پانی میں دفنائی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت کی ریاست اتر پردیش اور بیہار میں کورونا کے کیسز میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ منگل کے روز بھارت میں کورونا کے 3 لاکھ 90 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 3876 اموات ہوئی ہیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button