عالمی خبریں

ٖفلسطین پر اسرائیلی حملے میں حماس کے سینئر کمانڈر سمیت 53 افراد جانبحق

 

خلیج اردو آن لائن:

اسرائیل کے غزہ پر حالیہ حملے میں حماس کے ایک سینئر کمانڈر سمیت پر 53 افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔ جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے حالیہ فضائی حملے میں حماس کے ملٹری ونگ کے 16 کارکنان ہلاک کو کیا ہے۔

فلسطینی ہیلتھ منسٹری کے مطابق اسرائیل اور فلسطین کے درمیان شروع ہونے والی حالیہ کشیدگی کے نتیجے میں اب تک غزہ میں 53 شہری جانبحق ہوچکے ہیں۔ میڈیکل حکام کے مطابق اسرائیل میں اب تک 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی بٹ سیکیورٹی سروس کا دعوی ہے فضائی حملے میں حماس کا غزہ شہر کا برگیڈ کمانڈر  بھی ہلاک ہوا ہے۔

حماس کی جانب سے اپنے کمانڈر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزاروں رہنما اور فوجی اسکے نقش قدم پر چلیں گے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں دھمکی دی ہے  کی وہ فلسطینیوں پر وہاں سے حملہ کریں جو انہوں نے سوچا بھی نہیں ہوگا۔

نیتن یاہو کے اس بیان کے بعد حماس نے اسرائیل کے شہر اشدود پر راکٹوں کی تازہ کھیپ برسائی ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت یو این، قطر اور مصر کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان اس کشیدگی کو کم کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو ابھی تک سود مند ثابت نہیں ہوئی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button