عالمی خبریں

فلادیلفیا میں فائرنگ سے سات افراد بشمول 2 بچے زخمی

خلیج اردو: چھوٹے ہتھیاروں کے بارے میں تحقیق کرنے والے سوئیٹزرلینڈ کے ایک ادارے کا کہنا ہے کہ امریکہ دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں معاشرے میں گردش کرنے والے ہتھیاروں کی تعداد، اس کی آبادی سے کہیں زیادہ ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہر سو، بالغ امریکیوں کے مقابلے میں ایک سو بیس اعشاریہ پانچ ہتھیار موجود ہیں ۔

تازہ رپورٹ کے مطابق فلادیلفیا میں ہونے والی فائرنگ میں سات افراد کے زخمی ہونے کی رپورٹ ملی ہے جن میں ایک دو سال، اور ایک چار سال کا چھوٹا بچہ شامل ہے جس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ ایک پرائمری اسکول کے پاس رونما ہوا۔

واضح رہے کہ امریکہ میں عام شہریوں کو اسلحہ رکھنے کی آزادی حاصل ہے اور نتیجے میں ہر سال فائرنگ کے واقعات میں ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں ۔ جبکہ گن کلچر کو کنٹرول کئے جانے کا کوئی قانون بھی اب تک نہیں بنایا جا سکا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button