عالمی خبریںفن و فنکارلائف سٹائل

بالی ووڈ اپڈیٹس: سونم کپور اور آنند آہوجا پہلی مرتبہ بیٹے کی تصویر منظر عام پر لے آئے، نام بھی بتا دیا

خلیج اردو
ممبئی: بالی ووڈ کی معورف اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا نے پہلی مرتبہ اپنے بیٹے کی تصویر منظرعام پر شیئر کی ہے۔ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام وایو رکھ ہے جس کے حوالے سے سونم نے انسٹاگرام پر بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کے لیے یہ خاص نام کیوں منتخب کیا۔

اپنی اسٹوری میں خوبصورت فلم کی اداکارہ سونم نے مذہبی نقطہ نظر بیان کرکے اور مذہبی حوالے دے کر کہا ہے کہ ہم اپنے بیٹے وایو کپور آہوجا کے لیے آشیرواد کے متمنی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہندو صحیفوں میں وایو پنچ تتووں میں سے ایک ہے۔ وہ سانس کا دیوتا ہے جو ہنومان، بھیم اور مادھو کا روحانی باپ ہے اور وہ ہوا کا ناقابل یقین حد تک طاقتور رب ہے۔

ایک لمبے نوٹ کے ساتھ، سونم نے اپنی اور آنند کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے شیر خوار بچے کو اپنے بازوؤں میں پکڑے ہوئے ہیں۔ یہ تینوں پیلے رنگ کے مذہبی یا نسلی لباس میں دکھائی دے رہے ہیں۔

قبل ازیں سونم نے انسٹاگرام پر اپنے بچے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں سونم نے ایک نوٹ شیئر کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ 20 اگست 2022 کو ہم نے اپنے خوبصورت بچے کو جھکے ہوئے سروں اور دلوں کے ساتھ خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے لکھا تھا کہ وہ ان تمام ڈاکٹروں، نرسوں، دوستوں اور خاندان والوں کا شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے اس سفر میں ہمارا ساتھ دیا۔ یہ صرف شروعات ہے لیکن ہم جانتے ہیں کہ ہماری زندگی ہمیشہ کے لیے بدل گئی ہے۔

سونم اور آنند نے 2018 میں شادی کی اور 20 اگست 2022 کو ان کے ہاں وایو کی پیدائش ہوئی۔ ان کے مداحوں نے اس پر ان کو ستائشی پیغامات بیجھے تھے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button