عالمی خبریں

جنوبی کوریا کا چاند کی تحقیق کا پہلا خلائی مشن روانہ

خلیج اردو: جنوبی کوریا نے ملکی تاریخ میں پہلی بار چاند پر تحقیق کے لیے خلائی مشن روانہ کیا ہے۔ جرمن پریس ایجنسی (ڈی پی اے) کی رپورٹ کے مطابق کوریا پاتھ فائنڈر(کے پی ایل او) چاند آربیٹر کواسپیس ایکس فالکن-9 راکٹ جمعرات کو2308 جی ایم ٹی پر فلوریڈا کے کیپ کینورل لانچنگ پیڈ سے شیڈول کے مطابق لے کر خلا میں روانہ ہوا۔

678 کلوگرام وزنی خلائی جہاز، ایک سال کی کم از کم آپریٹنگ مدت کے ساتھ، چاند کے گرد چکر لگائے گا اور اس کی سطح سے ڈیٹا اکٹھا کرے گا۔ آربیٹر میں پانی اور دیگر عناصر کے سروے کے لیے چھ مختلف آلات نصب ہیں۔

کوریا پاتھ فائنڈر کوریا کے سرکاری، کوریا ایرو اسپیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (کے اے آر آئی ) اور جنوبی کوریا کے دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ امریکی خلائی ایجنسی ناسا کا مشترکہ منصوبہ ہے ۔ جنوبی کوریا ایک پرعزم خلائی پروگرام کی ترقی کے لیے کام کر رہا ہے۔

جون میں، اس نے مقامی طور پر تیار کردہ لانچ وہیکل کا استعمال کرتے ہوئے پہلی بار زمین کے مدار میں شہری استعمال کے لیے سیٹلائٹس کو کامیابی سے لانچ کیاتھا۔ جنوبی کوریا ناسا کے قمری ریسرچ پروگرام میں بھی شامل ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button