عالمی خبریں

سری لنکا سے سزا یافتہ 41 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری

خلیج اردو: سری لنکا سے سزا یافتہ 41 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کردیےگئے۔

پاکستانی قوانین کے مطابق قیدیوں کی سزا مکمل ہونے پر ان کی رہائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جب کہ اس سلسلے میں وزارت داخلہ نےرپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ اسپیشل جج سینٹرل کےفیصلےکی روشنی میں 40سےزائدپاکستانی قیدیوں کی رہائی کےاحکامات جاری کیے گئے، عدالتی فیصلے اورپاکستانی قوانین کے مطابق سزاؤں پرنظرثانی کی گئی، 100گرام سے زائدمنشیات کیس میں سزا یافتہ 26 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جب کہ 100 گرام سےکم منشیات کیس میں سزا یافتہ 15 قیدیوں کی رہائی کیلئےخط لکھاگیا۔

وزارت داخلہ کے مطابق سری لنکا سے رہائی پانے والے پاکستانی منشیات اسمگلنگ کیسز میں قید تھے، سزا یافتہ 40 سے زائد پاکستانی قیدی نومبر 2020 میں پاکستان لائےگئے تھے جب کہ قیدیوں کو پاکستان لاکر اڈیالہ جیل میں رکھا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button