عالمی خبریں

سری لنکا کا اخراجات کم کرنے کیلئے فوج کی تعداد میں کمی کا فیصلہ

خلیج اردو: سری لنکا نے اخراجات کم کرنے کیلئےفوج کی تعداد میں ایک تہائی کمی کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکن وزیردفاع کا کہنا ہے کہ سری لنکا اگلے سال تک اپنی فوج میں ایک تہائی کمی کر کےاس کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار اور 2030 تک ایک لاکھ کر دے گا۔

رپورٹس کے مطابق سری لنکن وزیردفاع کا کہنا ہے کہ فوج میں کمی کے اقدام کا مقصد 2030 تک تکنیکی اور حکمت عملی کے لحاظ سے صحیح اور متوازن دفاعی قوت بنانا ہے۔

عالمی بینک کے اعدادو شمار کے مطابق سری لنکا میں 2017 سے 2019 کے درمیان فوج میں تین لاکھ 17 ہزار اہلکار شامل تھے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button