عالمی خبریں

دبئی میں چوری کی گئی فٹبال لیجنڈ میراڈونا کی 97000 درہم مالیت کی گھڑی بھارت میں برآمد

خلیج اردو: ایک لگژری لمیٹڈ ایڈیشن گھڑی جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ فٹبال لیجنڈ آنجہانی ڈیاگو میراڈونا کی ملکیت تھی، دبئی سے لاپتہ ہونے کے بعد آج صبح آسام سے برآمد کر لی گئی۔

آسام پولیس نے بتایا کہ گھڑی، جس کی قیمت تقریباً 97,021 درہم ہے، آسام کے ایک رہائشی کے قبضے سے برآمد ہوئی ہے جو دبئی میں کام کرتا تھا اور حال ہی میں ہندوستان واپس آیا تھا۔

چیف منسٹر ہمنتا بسوا سرما نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ دبئی پولیس کے ساتھ مل کر آسام پولیس نے ایک ہیریٹیج ہبلوٹ گھڑی برآمد کی ہے۔

اس سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

"بین الاقوامی تعاون کے ایک عمل میں، آسام پولیس نے لیجنڈری فٹ بالر مرحوم ڈیاگو میراڈونا کی ہیرٹیج ہبلوٹ گھڑی کی بازیابی کے لیے آسام پولیس نے دبئی پولیس ہیڈکوارٹرز کیساتھ ہندوستانی وفاقی LEA کے ذریعے تعاون کیا ہے اور ایک شخص واجد حسین کو گرفتار کیا ہے جس سے تحقیقات کی جا رہی ہیں،” بسوا نے ٹویٹ کیا۔

اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آسام کے مطابق، میراڈونا کے دستخط شدہ لمیٹڈ ایڈیشن کی گھڑی واجد حسین نامی شخص نے چوری کی تھی جو اسے لے کر ریاست سے بھاگ گیا تھا۔

ڈی جی پی نے ٹویٹ کیا کہ”جیسا کہ دبئی پولیس کو سنٹرل ایجنسی کے ذریعے اطلاع دی گئی، کہ واجد حسین نامی ایک شخص نے میراڈونا کی دستخط شدہ ہبلوٹ گھڑی کا محدود ایڈیشن چوری کیا اور آسام فرار ہو گیا ہے تو آج صبح 4:00 بجے ہی ہم نے واجد کو سبساگر میں واقع اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا اور اسکے پاس سے محدود ایڈیشن کی گھڑی برآمد کرلی ہے” ۔

یہ گھڑی لیجنڈ فٹ بال کھلاڑی کی تھی اور اسے دبئی میں دیگر سامان کے ساتھ ایک سیف میں رکھا گیا تھا۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button