عالمی خبریں

ڈرائیونگ لائسنس پر فلپائنی صدر کی تصویر لگانے والا بے وقوف ڈرائیور گرفتار

خلیج اردو: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں پولیس نے ایک ڈرائیور کو فلپائن کے صدر کی تصویر والے جعلی لائسنس کے ساتھ گرفتار کر لیا۔

فلیپینو ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پولیس آفیسرز نے جب متعلقہ شخص کا لائسنس دیکھا تو اس پر فلپائن کے صدر کی تصویر چسپاں تھی جسے انہوں نے فوری طور پر پہچان لیا اور متعلقہ شخص کو حراست میں لے لیا۔

لاس اینجلس پولیس کی جانب سے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ بھی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کو امریکا میں فلپائنی آبادی والا سب سے بڑا شہر تصور کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button