عالمی خبریں

فیس بک سمیت کے مسلسل استعمال کی عادت سے جان چھڑانے کیلئے سان فرانسکو کے بلاگرمنیش سیٹھی نامی نوجوان کا حیران کن اقدام

خلیج اردو: فیس بک سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مسلسل استعمال کی عادت سے کئی لوگ جان چھڑانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے مختلف طریقے بھی اپناتے ہیں لیکن منیش سیٹھی نامی نوجوان نے اس کا حیران کن حل نکالا ہے۔

سان فرانسکو سے تعلق رکھنے والے بلاگر منیش سیٹھی نے ایک خاتون کو ملازمت پر رکھ لیا ہے جس کا کام انھیں فیس بک استعمال کرتا دیکھ کر تھپڑ مارنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، خاتون کو ملازمت پر رکھنے کے لیے باقاعدہ اشتہار بھی دیا گیا جس کے بعد کارا نامی خاتون کو فی گھنٹہ 8 ڈالر معاوضہ کی پیشکش کرتے ہوئے ملازمت پر رکھ لیا گیا۔

منیش کا اپنی بلاگ پوسٹ میں کہنا ہے کہ کارا نامی خاتون کی خدمات حاصل کرنے کے بعد ان کے کام کی صلاحیت 35 سے 40 فیصد بڑھ کر 98 فیصد ہوگئی ہے۔

اس حل پر منیش سیٹھی جہاں سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا وہیں ٹیسلا کے سربراہ ایلن مسک بھی رد عمل کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button