عالمی خبریں

طالبان نے 24 گھنٹوں کے اندر افغانستان کے ایک اور صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کر لیا

 

خلیج اردو آن لائن:

طالبان نے ہفتے کے روز افغانستا کے صوبے جوزجان کے دارالحکومت شبرغان پر قبضہ کر لیا۔ صوبے کے نائب گورنر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں طالبان کے ہاتھوں میں آنے والا یہ دوسرا دارالحکومت ہے۔

صوبے کے ڈپٹی گورنر قادر مالیا نے نجی خبررسان ادارے اے ایف پی کو بتایا "سرکاری فورسز اور اہلکار ایئر پورٹ کی طرف پیچھے ہٹ گئے ہیں”۔ مزید برآں، یہ شہر ایک خوفناک جنگجو عبدالرشید دوستم کا گھر بھی ہے، دوستم اسی ہفتے ترکی سے اپنا علاج کروا کے افغانستان واپس آیا ہے۔

یاد رہے کہ مئی میں امریکی فوجوں کے انخلا کے بعد سے طالبان نے اپنی کاروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے افغانستان کے متعدد دیہاتی علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

مزید برآں، جمعے کے روز صوبہ نمروز کے ڈپٹی گورنر کے مطابق صوبے کا دارالحکومت زرنج بغیر لڑائی کے طالبان کے قبضے میں چلا گیا، جس سے یہ شہر طالبان کے قبضے میں جانے والے پہلا صوبائی دارالحکومت بن گیا۔

تاہم، شبرغان پر قبضے دوران حکومتی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، لیکن دوستم کے ساتھی نے اے ایف پی کو بتایا کہ شہر پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button