عالمی خبریں

صدر اشرف غنی اور سفارتکاروں کے ملک سے نکل جانے کے بعد طالبان نے جنگ کے خاتمے کا اعلان کر دیا دیا

خلیج اردو
16 اگست 2021
کابل : طالبان نے افغانستان میں جنگ کے خاتمے کا اعلان کیا ہے جہاں صدارتی محل کا چارج عسکریت پسندوں کی جانب سے سنبھالا گیا ہے اور امریکہ سمیت مغربی ممالک نے اپنے شہری اور سفارت کاروں کو ملک سے باحفاظت نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

صدر اشرف غنی اتوار کے روز ملک سے باہر جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خون خرابہ نہیں چاہتے۔ اس موقع پر سینکڑوں افراد کابل ایئرپورٹ سے بیرون ملک روانگی کیلئے آمڈ آئے ہیں۔

افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے الجزیرہ ٹی وی کو بتایا کہ آج افغان عوام اور مجاہدین کیلئے ایک بڑا دن ہے۔ انہیں اپنی بیس سالہ قربانی کا پھل مل گیا ہے۔ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ملک میں جنگ کا خاتمہ ہوگیا۔

حالیہ کامیابیوں کے بعد طالبان کو ملک پر قبضہ کرنے میں صرف ایک ہفتے کا عرصہ لگا جو افغان فوج کے ہتھیار ڈالنے کی شکل میں دیکھنے میں ملا جس پر امریکہ نے اربوں ڈالر خرچ کیے ۔

ایک فوٹیج نشر کی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ صدارتی محل میں درجنوں مسلح جنگجوؤں کے ساتھ طالبان کمانڈر تھے۔

ترجمان نعیم نے کہا کہ افغانستان میں نئی حکومت کی شکل جلد واضح ہو جائے گی۔ طالبان تنہائی میں نہیں رہنا چاہتے اور پرامن بین الاقوامی تعلقات پر زور دیتے ہیں۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button