عالمی خبریں

افغانستان: قابل ایئر پورٹ کےقریب بم دھماکہ، 11 افراد ہلاک

 

خلیج اردو آن لائن:

بین الاقوامی خبررساں ادارے سی این این کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ کے قریب بم دھماکہ ہوا ہے۔ جبکہ افغانستان کے مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

جبکہ پینٹاگان کا کہنا ہےکہ ایئرپورٹ کے باہر دھماکے کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ تاہم، ہلاک ہونے والوں کی تعداد واضح نہیں ہے۔

افغانستان کے ایک مقامی خبررساں ادارے کے مطابق اس وقت کابل ایئر پورٹ کے گیٹ پر گولیاں چلنے بم دھماکوں کی آوازیں آ رہی ہیں۔ تاہم، فوج اس خطرناک صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مزید برآں، امریکی عہدیداران کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے باہر ہونے والا دھماکہ ایک خودکش دھماکہ معلوم ہوتا ہے۔ اور اس دھماکے میں امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کے بھی امکانات موجود ہیں۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button