عالمی خبریں

کالج پرنسپل پر تشدد کے الزام میں ٹیچر کوجیل بھیج دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

بھارت کے ایک کالج میں پیش آنے والے تشدد کے ایک واقعہ میں کالج کا پرنسپل شدید زخمی۔

تشدد کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب کالج کے استاد نے پرنسپل کو صرف اس بات پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا کہ پرنسپل نے اسے رجسٹر پر سب سے پہلے ستخط نہیں کرنے دیے۔

تشدد کے باعث کسان سنگھ انٹر کالج کے پرنسپل مہیندر سنگھ کو چہرے پر شدید زخم آئے جس کے بعد انہیں ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔

واقعہ بدھ کے روز پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق کالج پرنسپل  نے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کیا تھا۔ جن کے مطابق اگر دو ٹیچر ایک ہی دن کالج میں بھرتی کیے گئے ہیں تو دونوں کے درمیان سینارٹی کا تعین عمر کے حساب سے کیا جائے گا۔ یعنی زیادہ عمر والے استاد کو سینئر تصور کیا جائے گا اور رجسٹر پر پہلے دستخط وہ کرے گا۔

یہی بات پرنسپل اور نوجوان استاد امیت کمار کے درمیان جھگڑے کا باعث بنی، کیونکہ امیت کمار  بھرتی ہونے والے دوسرے استاد سے عمر چھوٹا تھا لیکن رجسٹر پر اس سے پہلے دستخط کرنا چاہتا تھا۔

تاہم، جھگڑے کے بعد پولیس نے ٹیچر امیت کمار کو انڈٰین پینل کوڈ کی دفعہ 323،  504 اور دیگر دفعات کے تحت گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔

مزید برآں، محکمہ تعلیم نے امیت کمار کو معطل کر دیا ہے۔

اور اس حوالے سے اسکولوں کے ضلعی انسپیکٹر جی کے چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر کوئی تنازعہ تھا تو ہمیں مطلع کیا جانا چاہیے تھا، پرنسپل پر تشدد کرنے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button