عالمی خبریں

غلطی سے چوہے مار ٹیوب کے ساتھ دانت صاف کرنے سے نوجوان لڑکی ہلاک

 

خلیج اردو آن لائن:

بھارت کے شہر ممبئی میں ایک 18 سالہ لڑکی ٹوتھ پیسٹ کی بجائے غلطی سے چوہے مار ذہر سے دانت صاف کرنے کی وجہ سے ہلاک ہوگئی۔

ہلاک ہونے والی لڑکی کی شناخت افسانہ خان کے نام سے ہوئی ہے۔ جو حادثے کے دن صبح کے وقت دانتوں کو برش کرنے کے لیے گئی تو اس نے ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ پڑی ہوئی چوہے مار زہر کی ٹیوب ٹوتھ پیسٹ سمجھ کر استعمال کر لی۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق ایک پولیس افسر نے بتایا کہ برش کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی پتہ چل گیا تھا کہ یہ ٹوتھ پیسٹ نہیں ہے تو اس نے فوری طور پر اپنا منہ پانی سے صاف کر لیا۔ لیکن اس نے ڈانٹ کے ٖڈر سے اپنی ماں یا کسی کو کچھ نہیں بتایا۔

تاہم، کچھ دیر بعد اس کے معدے میں درد شروع ہوگیا تو اس نے ماں کو بتایا جو اسے ہسپتال لے گئی۔ جہاں اسے میڈیسن دی گئی لیکن متاثرہ لڑکی تین دن تک معدے میں درد کی شکایت کرتی رہی۔ جس کے بعد اس نے اپنی ماں کو بتایا کہ اس نے در اصل غلطی سے ٹوتھ پیسٹ کی جگہ چوہے مار زہر کی ٹیوب سے دانت صاف کر لیے تھے۔

جس کے بعد افسانہ کو سیون ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا لیکن صحت بہتر کے بعد ایک نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا۔ لیکن اس کی جان بچانے کی تمام کوششوں کے باوجود افسانہ 12 ستمبر کو جانبحق ہوگئی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button