عالمی خبریں

بھارتی ریاست راجستھان میں درزی کے قتل کے بعد کشیدگی، ہائی الرٹ جاری

خلیج اردو: بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں مقامی درزی کے قتل کے بعد شدید کشیدگی کے باعث ریاست میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اودے پور اور دیگر علاقوں میں 4 یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر ایک ماہ کی پابندی لگا دی گئی ہے۔

مذہبی بنیاد پر فسادات کے خدشے پر شہرمیں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر کے اودے پور اور ریاست کے دیگرعلاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کر دی گئی ہیں۔

گزشتہ روز دو افراد نے مقامی درزی کو قتل کر کے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی تھی، واقعے کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

بھارتی وزارت داخلہ نے قتل کی تحقیقات کی ذمہ داری انسداد دہشت گردی ایجنسی این آئی اے کو دے دی ہے جبکہ ملزمان کے انتہا پسند تنظیموں سے تعلقات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button