عالمی خبریں

98 سالہ خاتون نے اسکول میں داخلہ لیکر سب کو حیران کردیا

خلیج اردو: برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق کینیا کے علاقے ندالات کی 98 سالہ پریسیلا سیٹینی نے تعلیم حاصل کرنے کیلئے مقامی پرائمری اسکول میں داخلہ لے لیا۔

رپورٹس کے مطابق چھٹی کلاس کی طالبہ پریسیلاکا کہنا ہے کہ انہوں اپنے پوتے اور پوتیوں کے لیے ایک اچھی مثال قائم کرنے کیلئے اسکول میں داخلہ لیا ہے۔

98 سالہ پریسیلا نے مزید بتایا کہ میری خواہش ہے کہ میں ڈاکٹر بنوں کیونکہ میں پہلے ایک دائی تھی جبکہ انہوں نے کہا کہ میرے بچوں نے میرے اسکول میں داخلے کے فیصلے پر میرا بھرپور ساتھ دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق پریسیلا کا کہنا ہے کہ میری پوتی نے حاملہ ہونے کی وجہ سے اسکول جانا چھوڑ دیا جس پر میں نے پوتی سے مذاق کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا اسکول میں فیس کی رقم ابھی باقی ہے ؟

متعلقہ مضامین / خبریں

پوتی کی جانب سے ہاں کا جواب ملنے کے بعد پریسیلا نے پوتی کی جگہ اسکول جانے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ اپنے پوتے ، پوتیوں کے عمر کے بچوں کے ساتھ دیگر سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتی اور کافی لطف اندوز ہوتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مشرقی افریقی ملک کی حکومت نے 2003 میں پرائمری اسکولوں کو سبسڈی دینا شروع کی جس کے بعد سے ان بوڑھے افراد کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا جو جوانی میں اس نعمت سے محروم رہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button