عالمی خبریںسپورٹس

بینائی سے محروم چینی شخص نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرلی۔

خلیج اردو: چین کے بینائی سے محروم کوہ پیما زہینگ ہونگ ایک ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے دنیا کے سب سے بلند پہاڑ ایورسٹ کو سر کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوہ پیما ایورسٹ کی چوٹی سر کرنے والے ایشیا کے پہلے اور دنیا کے تیسرے بینائی سے محروم شخص ہیں ۔

چین سے تعلق رکھنے والے 46 سالہ زہینگ ہونگ نے نیپال کی طرف سے دنیا کی بلند ترین چوٹی سرکی,وہ 24 مئی کو 8849 میٹر بلند ماونٹ ایورسٹ کی چوٹی تک پہنچے اور27 مئی کو بیس کیمپ پر ان کی واپسی ہوئی۔

زہینگ ہونگ2001 میں ایورسٹ سر کرنے والے امریکی نابینا کوہ پیماایرک وین میئر سے متاثر ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران زہینگ کا کہنا تھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ معذور یا ایک مکمل انسان ہیں جب تک کہ آپ کا دماغ مضبوط ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button