عالمی خبریں

گستاخانہ خاکے بنانے والا ڈینش کارٹونسٹ چل بسا

خلیج اردو: گستاخانہ خاکے بنانے والا ڈینش کارٹونسٹ اتوار کو چل بسا۔

اے ایف پی کے مطابق کرت ویسٹر گارد کی عمر 86 برس تھی اور اس کے گستاخانہ خاکے اخبار میں شائع ہونے کے بعد پوری دنیا میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے، ویسٹر مسلمانوں کو مشتعل کرنے والے خاکے بناتا تھا۔

اتوار کو ویسٹر گارد کے اہلخانہ نے اس کی موت کی تصدیق کی،بتایا گیا کہ وہ کافی عرصے سے علیل تھا۔

گارد کے گستاخانہ خاکے جیلاند پوسٹن نامی روزنامہ اخبار میں شائع ہوا کرتے تھے،گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد کوپن ہیگن میں موجود مسلم ممالک کے سفیروں نے احتجاج بھی کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button